کراچی: ملک بھر میں فی تولہ سونا 2 ہزار 900 روپے مہنگا ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں ملک بھر میں نے قیمت میں ملکی تاریخ میں بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، سونے کی فی تولہ قیمت میں 2900 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے، سونے کے فی تولہ نرخ 2 لاکھ 89 ہزار 600 روپے کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔
دس گرام سونے کے نرخ میں 2 ہزار 486 روپے اضافہ ہونے سے دس گرام سونا 2 لاکھ 48 ہزار 285 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی عالمی قیمتییں سونے کی عالمی قیمت 29 ڈالر بڑھ کر 2772 ڈالر فی اونس ہوگئی۔