190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کو سزا سنانے والے جج ناصر جاوید رانا کا تبادلہ

ناصر جاوید راناکو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ تعینات کردیا گیا۔

February 3, 2025 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: 190 ملین پاؤنڈ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کو سزا سنانے والے احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا کا تبادلہ کردیا گیا۔

ناصر جاوید رانا کا احتساب عدالت سے تبادلہ کرتے ہوئے انہیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ تعینات کردیا گیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی ہدایت پر تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔