اسلام آباد اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

آزاد کشمیر کے علاقے سماہنی، بھمبر  اور گرد و نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

February 15, 2025 · اہم خبریں, قومی

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.8 ریکارڈ کی گئی ہے۔

آزاد کشمیر کے علاقے سماہنی، بھمبر اور گرد و نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ بلوچ، دھیرکوٹ اور دیگر علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

مری اور گردو نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

فوری طور پر زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔