ملازمت سے برطرفی پر یوٹیلٹی اسٹورز کے ڈیلی ویجز ملازم نے خودکشی کرلی

15سے 20سال سروس کے بعد ملازمین کی برطرفی آئین کی خلاف ورزی ہے،عارف شاہ

February 16, 2025 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

ایبٹ آباد: ملازمت سے برطرفی پر یوٹیلٹی اسٹورز کے ڈیلی ویجز ملازم نے خودکشی کرلی۔

آل پاکستان ورکرز الائنس یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے سیکریٹری جنرل عارف شاہ نے کہا ہے کہ 15سے 20سال سروس کے بعد ملازمین کی برطرفی آئین کی خلاف ورزی ہے،معاشی دہشتگردی کے خلاف ہم عدالتوں سے بھی رجوع کریں،عارف شاہ کاکہناتھا کہ ظالمانہ برطرفی سے دلبرداشتہ ایبٹ آباد کے ایک ڈیلی ویجز ملازم نے خودکشی کرلی۔