سندھ حکومت کا 19 فروری کوعام تعطیل کا اعلان

19 فروری بروز بدھ  حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس کے موقع پر صوبے میں عام تعطیل ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری

February 16, 2025 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی: حکومت سندھ نے 19 فروری کو حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس پرتعطیل کا اعلان کردیا۔

محکمہ سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 19 فروری بروز بدھ  حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس کے موقع پر صوبے میں عام تعطیل ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 19  فروری کو تمام سرکاری و نیم سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔