میرے پاس لسٹ ہے کس نے کس طرح الیکشن جیتا،محمود خان

پی ٹی آئی میں چار پانچ گروپس ہیں جو آپسں میں لڑ رہے ہیں، سوات میں وکلا سے خطاب

February 21, 2025 · اہم خبریں, قومی
پرویز خٹک کا پی ٹی آئی پی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں، جہاں چاہے جا سکتے ہیں، فائل فوٹو

پرویز خٹک کا پی ٹی آئی پی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں، جہاں چاہے جا سکتے ہیں، فائل فوٹو

سوات : سابق وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان کا کہنا ہے کہ میرے پاس لسٹ ہے کس نے کس طرح کمٹمنٹ کر کے الیکشن جیتا۔

سوات میں وکلا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اشارے بہت مل رہے ہیں لیکن بانئ پی ٹی آئی کی رہائی تک الگ سیاسی سفر جاری رکھوں گا۔

محمود خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی میں چار پانچ گروپس ہیں جو آپسں میں لڑ رہے ہیں۔ پرویز خٹک کا پی ٹی آئی پی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں، جہاں چاہے جا سکتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ علی امین کی حکومت خود کچھ کر نہ سکی، میرے دور کی اسکیمیں بند کر دیں، صوبے کے 70 فیصد علاقوں میں امن نہیں ہے، حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔

محمود خان نے مزید کہا کہ اسٹیبلشمنٹ ہی واحد ادارہ ہے، جس پر عوام کی نظریں ہیں، وفاقی حکومت صوبےکو واجبات نہیں دے رہی۔