آزاد کشمیر: آٹھ مقام، دواریاں بازار میں آتشزدگی، 8 دکانیں جل گئیں

فائر ٹینڈرز اور ریسکیو ٹیموں نے آگ پر قابو پا لیا ہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے۔

February 25, 2025 · قومی

آزاد کشمیر کی تحصیل آٹھ مقام کے دواریاں بازار میں آگ لگنے سے 8 دکانیں جل گئیں۔
پولیس نے بتایا ہے کہ فائر ٹینڈرز اور ریسکیو ٹیموں نے آگ پر قابو پا لیا ہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے۔

پولیس کے مطابق آگ کی وجہ سے 2 گیسٹ ہاؤس اور 3 موٹر سائیکلیں بھی جل گئیں۔

فی الحال آگ لگنے کی وجہ سامنے نہیں آئی ہے، پولیس اس حوالے سے تفتیش کر رہی ہے۔