میئر کراچی عباسی شہید ہسپتال میں لفٹ حادثے کا شکار

گنجائش سے زائد افراد سوار ہونے کے باعث لفٹ جھٹکے سے نیچے آگئی۔ 

February 25, 2025 · اہم خبریں, قومی
خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، فائل فوٹو

خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، فائل فوٹو

کراچی : میئر کراچی مرتضیٰ وہاب عباسی شہید ہسپتال کے دورے کے دوران لفٹ حادثے کا شکار ہوگئے، حادثے میں تمام سوار افراد محفوظ رہے۔

میئر کراچی، ڈپٹی میئر اور دیگر حکام ہسپتال کے معائنے کے دوران لفٹ میں سوار تھے کہ گنجائش سے زائد افراد سوار ہونے کے باعث لفٹ جھٹکے سے نیچے آگئی۔

خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ عملے نے فوری طور پر لفٹ کا دروازہ باہر سے کھولا اور تمام افراد کو بحفاظت باہر نکال لیا۔