کراچی، نویں، دسویں کے امتحانات عید الفطر کے بعد ہوں گے

میٹرک کے امتحانات کا انعقاد 7 اپریل سے ہوگا، نویں، دسویں کے پریکٹیکل امتحانات 10 مارچ سے ہوں گے۔11ویں اور12یں کے امتحانات اٹھائیس اپریل سے ہوں گے۔

February 25, 2025 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی: سندھ میں میٹرک امتحانات کی تاریخ رمضان المبارک کے سبب تبدیل کردی گئی، نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات اب عید الفطر کے بعد ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں میٹرک امتحانات کی تاریخ تبدیل کردی گئی، نویں، دسویں کے امتحانات عید الفطر کے بعد ہوں گے۔

میٹرک کے امتحانات کا انعقاد 7 اپریل سے ہوگا جبکہ نویں، دسویں کے پریکٹیکل امتحانات 10 مارچ سے ہوں گے۔گیارھویں اوربارھویں کے امتحانات اٹھائیس اپریل سے ہوں گے۔

واضح رہے کہ سندھ میں میٹرک کے امتحانات کا آغاز 15 مارچ سے ہونا تھا، تاہم رمضان المبارک کے باعث تاریخوں میں ردوبدل کیا گیا ہے۔

انٹرمیڈیٹ امتحانات کے شیڈول میں بھی تبدیلی کی گئی ہے جو 28 اپریل سے شروع ہوں گے، اس سے قبل گیارہویں اور بارہویں کے امتحانات کا آغاز 15 اپریل سے ہونا تھا۔