کراچی: رمضان المبارک سے ایک روز قبل سونے کی فی تولہ قیمت کو بڑا دھچکا لگ گیا، یکمشت 2500 روپے کی کمی ہوگئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 2500 روپے کمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 500 روپے ہو گئی۔
دس گرام سونے کا بھاؤ 2 ہزار 139 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 57 ہزار 639 روپے ہے۔
دوسری طرف پورے ماہ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اتار چڑھاؤ کے باوجود 8700 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 27 ڈالر کم ہوکر 2 ہزار 863 ڈالر ہے۔