فائل فوٹو
فائل فوٹو

فی تولہ سونا 4 ہزار 800 روپے مہنگا ہو گیا

کراچی: پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت نے ایک بار پھر بڑی چھلانگ لگا دی، سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا 4 ہزار 800 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 6 ہزار 300 روپے کی سطح پر جا پہنچا، 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 115 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 62 ہزار 602 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 47 ڈالر کے اضافے کے بعد 2 ہزار 916 ڈالر فی اونس کا ہوگیا، جس کے اثرات پاکستان میں بھی دیکھے گئے اور سونے کی قیمت ریکارڈ سطح پر جاپہنچی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا تھا کہ 24 قیراط خالص سونے کے فی تولہ نرخ ایک ہزار 500 روپے اضافے سے 3 لاکھ ایک ہزار 500 روپے تک جاپہنچے تھے۔