فائل فوٹو
فائل فوٹو

سونے کی قیمت میں ایک دن کمی ، دوسرے روز اضافہ ہوگیا

کراچی: سونے کی قیمت میں ایک دن کمی کے بعد آج پھر اضافہ ہوگیا۔

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 3ہزار روپے کے اضافے سے 3لاکھ 7ہزار روپے کی سطح پر آگئی ہے جبکہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 2571روپے کے اضافے سے 2لاکھ 63ہزار 203روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 28ڈالر کے اضافے سے 2ہزار 921ڈالر کی سطح پر آ گئی۔