سندھ کے سرکاری ملازمین کو ایڈوانس تنخواہیں جاری کرنے کا فیصلہ

 سندھ کے سرکاری ملازمین کو ایڈوانس تنخواہیں21 مارچ کو ادا کی جائیں گی،نوٹیفکیشن جاری

March 10, 2025 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی: حکومت سندھ نے صوبے کے تمام سرکاری ملازمین کو ایڈوانس تنخواہیں جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ فیصلہ سرکاری ملازمین کی سہولت کے لیے کیا گیا تاکہ وہ عید کی تیاری کرسکیں۔اس سلسلے میں صوبائی حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ کے سرکاری ملازمین کو ایڈوانس تنخواہیں21 مارچ کو ادا کی جائیں گی۔