کسی پارٹی کے ساتھ چلنا ہماری مجبوری نہیں، کامران مرتضیٰ
عمران خان کا بیان، جو ہمارا ساتھ دے گا احسان نہیں کرے گا تو وہ یہ بات ہم تک پہنچادیں تاکہ ہم ایک دوسرے کو انگیج نہ کریں۔
March 12, 2025 · قومی
فائل فوٹو
اسلام آباد: جے یو آئی (ف) کے رہنما سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی طرف سے یہ بیان سامنے آیاہے کہ جو ہمارا ساتھ دے گا احسان نہیں کرے گا تو وہ یہ بات ہم تک پہنچادیں تاکہ ہم ایک دوسرے کو انگیج نہ کریں اور یہی بات ہم مولانا فضل الرحمن کو بھی بتادیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اتحاد میں کچھ شرائط کے ساتھ چلنے کو تیا رہوں گے مگر کسی پارٹی کے ساتھ چلنا ہماری مجبوری نہیں۔