2025ء کا پہلا مکمل چاند گرہن کل ہو گا

رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن کل 14 مارچ بروز جمعتہ المبارک کو ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چاند گرہن کے موقع پرآسمان سرخ رنگ کی روشنی سے منور ہو جائے گا

یہ لگ بھگ 3 سال بعد پہلامکمل چاند گرہن ہوگا۔ دن کے اوقات میں ہونے کی وجہ سے پاکستان میں رواں سال کے اس پہلے چاند گرہن کو دیکھنا ممکن نہیں ہوگا

جبکہ یہ نظارہ شمالی اور جنوبی امریکا میں دیکھاجاسکے گا۔
د محکمہ موسمیات کے مطابق 14 مارچ کو پاکستانی وقت کے مطابق چاند گرہن کا آغاز صبح 8 بج کر 57 منٹ پر ہو گا جبکہ گرہن کا اختتام 3 بجے ہوگا۔