بلوچستان کی روایات پامال کرنے والوں کو بلوچ نہ کہا جائے،سرفراز بگٹی

فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایسے لوگوں کے خوارج اور دہشتگردوں کے طو ر پر ہی ڈیل کیا جائے گا،ڈی جی آئی ایس پی آر کے ہمراہ

March 14, 2025 · اہم خبریں, قومی
لاپتا افراد سے متعلق ماہ رنگ بلوچ پروپیگنڈا کررہی ہیں، فائل فوٹو

لاپتا افراد سے متعلق ماہ رنگ بلوچ پروپیگنڈا کررہی ہیں، فائل فوٹو

راولپنڈی: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشتگردوں نے بلوچستان کی روایات کو پامال کردیا، ان کو بلوچ نہ کہا جائے، ان جنگ کا حقوق یا ترقی سے کوئی تعلق نہیں، انہیں دہشتگردوں کے طور پر ڈیل کیا جائے گا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ  فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایسے لوگوں کے خوارج اور دہشتگردوں کے طو ر پر ہی ڈیل کیا جائے گا،یہ دہشتگرد ہیں جو پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔