ڈیرہ اسماعیل خان، فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق
جاں بحق ہونے والوں میں میاں، بیوی، بیٹی اور ایک رشتے دار شامل ہے۔
March 14, 2025 · قومی
فائل فوٹو
ڈیرہ اسماعیل خان: ڈیرہ اسماعیل خان کے گاؤں شیر کہنہ میں فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں میاں، بیوی، بیٹی اور ایک رشتے دار شامل ہے۔ لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کی جانب سے واقعے کی تفتیش جاری ہے۔