کوئٹہ سے اندرونِ ملک کیلئے ٹرین سروس چوتھے روز بھی معطل

ندرونِ ملک کے لیے ٹرین سروس غیر معینہ مدت کے لیے معطل کر دی گئی ہے۔ضلع کچھی میں ریلوے ٹریک کی مرمت سیکیورٹی کلیرنس کے بعد ہو گی۔

March 15, 2025 · اہم خبریں, قومی

صوبۂ بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ سے اندرونِ ملک کے لیے ٹرین سروس کی معطلی کا آج چوتھا روز ہے۔

پاکستان ریلوے کے حکام کے مطابق اندرونِ ملک کے لیے ٹرین سروس غیر معینہ مدت کے لیے معطل کر دی گئی ہے۔

ریلوے حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ ضلع کچھی میں ریلوے ٹریک کی مرمت سیکیورٹی کلیرنس کے بعد ہو گی۔