شکرگڑھ: خانہ بدوش خیمہ بستی میں دیوار گر گئی، 2 بچےجاں بحق
ایک بچے نے دیوار پر پڑے کپڑے کو کھینچا تو دیوار بچوں پر آگری
March 16, 2025 · قومی
شکرگڑھ کے علاقے نورکوٹ میں خانہ بدوش خیمہ بستی میں دیوار گر گئی۔
پولیس کے مطابق حادثے میں ملبے تلے دب کر 2 بچے جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ایک بچے نے دیوار پر پڑے کپڑے کو کھینچا تو دیوار بچوں پر آگری۔