فائل فوٹو
فائل فوٹو

سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 550 روپے کا بڑا اضافہ

کراچی: پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت تاریخی بلندی پر پہنچ گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 550 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 17 ہزار 350 روپے کی بلند ترین  سطح پر پہنچ گئی ہے۔ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 186 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 72 ہزار 76 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 25 ڈالر اضافے سے 3 ہزار 22 ڈالر فی اونس ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔