فوٹو سرکاری میڈیا
فوٹو سرکاری میڈیا

وزیر اعظم شہباز شریف 4 روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

جدہ : وزیر اعظم شہباز شریف 4 روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔جہاں گورنر جدہ شہزادہ سعود بن عبداللہ بن جلاوی نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر پاکستانی سفیر احمد فاروق، قونصل جنرل خالد مجید اور دیگر سفارتی عملہ بھی موجود تھا۔

وزیراعظم شہباز شریف 22 مارچ تک سعودی عرب کا سرکاری دورہ کریں گے، ان کے ہمراہ وفد میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سمیت اہم وفاقی وزرا اور اعلیٰ حکام شامل ہیں۔

وزیر اعظم کے دورے کا مقصد پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانا، اقتصادی تعاون کو بڑھانا اور دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔

شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات متوقع ہے، ملاقات میں دونوں رہنما اقتصادی تعاون کو آسان بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کریں گے، عالمی اور علاقائی حالات بالخصوص غزہ اور مشرق وسطی کی صورتحال پر بھی بات چیت ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔