وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا

کابینہ اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی، معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

March 24, 2025 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کا اجلاس کل (بروز منگل) طلب کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل (25 مارچ) دن 11 بجے طلب کیا گیا ہے۔

کابینہ اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی، معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔