صحافی وحید مراد عدالت میں پیش، 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

صحافی نے بی ایل اے اور بلوچستان کے حوالے سے پوسٹیں شیئر کیں، ایکس اور فیس بک اکاؤنٹ کے حوالے سے تفتیش کرنی ہے ، ایف آئی اے حکام

March 26, 2025 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: صحافی وحید مراد کو عدالت پیش جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت پیش کردیا گیا۔

صحافی وحید مراد کو جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے وحید مراد کو ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔

معزز جج کے استفسار پر ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ وحید مراد کو کل رات گرفتار کیا گیا، صحافی نے بی ایل اے اور بلوچستان کے حوالے سے پوسٹیں شیئر کیں، ایکس اور فیس بک اکاؤنٹ کے حوالے سے تفتیش کرنی ہے۔

وحید مراد نے کہا کہ پولیس دروازہ توڑ کر گھر میں داخل ہوئی، ساس کو بھی مارا گیا، 20 منٹ پہلے مجھے ایف آئی اے کے حوالے کیا گیا۔