کراچی : عید سے چند روز قبل عالمی ومقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔
رپورٹ کے مطابق مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 3200 روپے کے اضافے سے 3لاکھ 21ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، فی دس گرام سونے کی قیمت 2743روپے بڑھ کر 2لاکھ 75ہزار 205روپے کی نئی بلند سطح پر آگئی۔
دوسری جانب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 31ڈالر کے اضافے سے 3052ڈالر کی نئی بلند سطح پر آگئی۔