پیکا ایکٹ کے تحت ایک اور ملزم کو10سال قید،10لاکھ جرمانے کی سزا

طارق آباد کے رہائشی ملزم عثمان نے خاتون کی قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈیا ایپ پر لوڈ کی تھیں۔

March 28, 2025 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

فیسل آباد: پیکا ایکٹ کے تحت ایک اور ملزم کو سزا سنادی گئی۔

ایڈیشنل سیشن جج سپیشل کورٹ اینٹی ریپ نے کیس کا فیصلہ سنایا، پیکا ایکٹ کے تحت ملزم کو مجموعی طور پر10 سال قید اور10 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا دی گئی،جرمانے کی رقم ادا نہ کرنے پر مجرم کو ایک سال کی سزا مزید بھگتنا ہوگی۔

طارق آباد کے رہائشی ملزم عثمان نے خاتون کی قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈیا ایپ پر لوڈ کی تھیں،ملزم نے خاتون کو بلیک میل کرکے رقم بھی وصول کی۔

واضح رہے ایف آئی اے سائبر کرائم نے مجرم کے خلاف سال 2023 میں مقدمہ درج کیا تھا۔