کوئٹہ سے عید اسپیشل ٹرین پشاور روانہ
عیداسپیشل ٹرین کی حفاظت کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
March 29, 2025 · قومی
کوئٹہ سے عید اسپیشل ٹرین پشاور کے لیے روانہ ہو گئی۔
ریلوے حکام کے مطابق 9 بوگیوں پر مشتمل اس ٹرین میں 300 مسافر سوار ہیں۔
عیداسپیشل ٹرین کی حفاظت کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
ریلوے حکام نے مزید بتایا ہے کہ کوئٹہ سے روانہ ہونے والی عید اسپیشل ٹرین کل شام پشاور پہنچے گی۔
ریلوے حکام نے یہ بھی کہا ہے کہ کوئٹہ سے کراچی کے لیے بولان میل کو 31 مارچ سے روزانہ چلایا جائے گا۔