ہڑتال اور دھرنے شوق سے کریں، وزیراعلیٰ بلوچستان
ہر سال 80 ارب روپے سے زائد دیے جاتے ہیں، اتنی رقم میں تو بلوچستان کے ہر شہری کا علاج مہنگے ترین نجی ہسپتال میں ہوسکتا ہے۔سرفراز بگٹی
لاپتا افراد سے متعلق ماہ رنگ بلوچ پروپیگنڈا کررہی ہیں، فائل فوٹو
کوئٹہ: سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ صحت کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے صحت کے شعبے کی بہتری کیلئے ادارہ جاتی اصلاحات ایکٹ لانے کا فیصلہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ عوامی وسائل کا ضیاع قطعاً قابل برداشت نہیں، محکمہ صحت بلوچستان کو ہر سال 80 ارب روپے سے زائد دیے جاتے ہیں، اتنی رقم میں تو بلوچستان کے ہر شہری کا علاج مہنگے ترین نجی ہسپتال میں ہوسکتا ہے۔
وزیراعلیٰ نے صوبے میں دھرنے دینے والوں کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور اپنے دو ٹوک پیغام میں کہا کہ کسی کو ہڑتال کرنی ہے، دھرنا دینا ہے تو شوق سے دے لیکن عوامی مفاد پر سمجھوتا نہیں ہو گا۔