نوشہرہ، موٹروے پر گاڑی پر فائرنگ، سینئر سول جج اور بہنوئی جاں بحق

رشکئی کے قریب موٹروے پر گاڑی پر فائرنگ کے واقعے میں سینئر سول جج محمد حیات کو نشانہ بنایا گیا۔

               
April 15, 2025 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

نوشہرہ کے علاقے رشکئی کے قریب موٹروے پر گاڑی پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) عبدالرشید کے مطابق رشکئی کے قریب موٹروے پر گاڑی پر فائرنگ کے واقعے میں سینئر سول جج محمد حیات جاں بحق ہوگئے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ فائرنگ سے سینئر سول جج کے بہنوئی وکیل خالد خان بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔