ندیم بلوچ :
غزہ میں صہیونی فوج کو اب لڑاکا اہلکاروں کی کمی کا سامنا کرنا پڑگیا ہے۔ بیشتر صہیونی فوجی، القسام بریگیڈ کا شکار بننے کیلئے تیار نہیں۔ اس خوف کی وجہ سے اسرائیل میں نئی فوجی بھرتیاں روک گئیں ہیں جبکہ فوج میں شامل جزوقتی سپاہیوں نے بھی غزہ میں جاکر قربانی کا بکرا بننے سے انکار کردیا ہے۔
عبرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق دہشت گرد صہیونی وزیر اعظم نیتن یاہو کے غزہ کو فلسطینیوں سے خالی کرانے کے منصوبے اور حماس کے مکمل صفائی کردینے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں۔ گزشتہ 29 روز میں غزہ پر دس ہزار ٹن کے قریب بارود برسانے کے بعد صہیونی فوج، نہتے فلسطینیوں کا خون بہا رہی ہے۔ مختلف شہروں میں زمینی دراندازی کا دائرہ بڑھانے کی خواہش مند اسرائیلی فوج اب بیک فٹ پر آتے دیکھائی دے رہی ہے۔ کیونکہ حالیہ بمباری کے بعد سے صہیونی فوج کے خون کے پیاسے مجاہدین کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ اسی خوف کی وجہ سے صہیونی فوج میں شامل اہلکار افسران کے احکامات ماننے سے انکار کررہے ہیں۔
صہیونی انٹیلی جنس شاباک نے گہرائی کی جانب پیش قدمی پر خبردار کیا ہے۔ مزاحمتی گروپوں کی جانب سے اس بار پہلے سے زیادہ بارود کا وسیح جال بچھایا گیا ہے۔ جبکہ چند علاقوں پر صہیونی فوج کو سینکڑوں مشتعل شہریوں کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس واضح وارننگ کے بعد غزہ میں موجود صہیونی فوج کی بے چینی میں اضافہ ہوا ہے اور فوجی جوان، افسران کے احکامات ماننے کے بجائے ڈیوٹی ترک واپس جانے کیلئے پر تول رہے ہیں۔ فوجیوں کی نافرمانیوں کے حوالے سے فیلڈ افسران نے صہیونی آرمی چیف ایال ضمیر کو آگاہ کردیا ہے۔
اس ایشو کو صہیونی آرمی چیف ایال ضمیر نے اعلیٰ قیادت کے سامنے رکھ کر موجودہ صورتحال ک حوالے بریفنگ دی۔ ایال ضمیر نے فوج میں لڑاکا اہلکاروں کی کمی کا انکشاف کرتے ہوئے خبردار کیا کہ غزہ کا سیاسی حل نہ نکالنے کی وجہ سے فوج کی کامیابیاں ختم ہوگئی ہیں۔ سیاست دانوں کی تمام خواہشات اور عزائم پورے نہیں ہو سکتے۔ ایال ضمیر نے پچھلے دور میں جو کچھ ہوا، اسے دہرانے سے انکار کیا۔ غزہ میں سترہ ماہ جارہ رہنے والے پہلے فوجی آپریشن میں 20 ہزار صہیونی فوجی نفسیاتی عوارض کا شکار ہوئے۔ ان سے بشتر دوبارہ میدان میں آنے کے قابل نہیں رہے۔
جبکہ نئی کھیپ القسام کے خوف کی وجہ سے زیادہ دیر غزہ میں ٹہرنے کیلئے آمادہ نہیں۔ غزہ کے اطراف اور درمیان بفر زون کے قائم اور اس کے لئے درکار نفری طویل عرصے تک ڈیوٹیاں دینے کیلئے تیار نہیں۔ ڈیوٹی کے معاملے پر فوج میں ابہام پیدا ہوچکا ہے جس کی وجہ سے نئی بھرتیاں ممکن نہیں ہوسکی ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos