یو اے ای کے وزیر خارجہ آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے

یو اے ای کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید ایک روزہ دورہ پر پیر کو اسلام آباد پہنچیں گے۔

April 18, 2025 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کرینگے۔

ذرائع کے مطابق اماراتی وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات طے ہے، دورے کے دوران دوطرفہ تعلقات اور خطے کے امور پر گفتگو ہوگی۔