عمران خان سے جیل ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست خارج

جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے صوبائی وزیر خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی درخواست پر سماعت کی، دوران سماعت درخواست گزار کی جانب سے کوئی پیش نہ ہوا۔

April 23, 2025 · اہم خبریں, قومی

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جیل ملاقات نہ کرانے پر دائر توہین عدالت کی درخواست خارج کر دی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے توہین عدالت کی درخواست عدم پیروی پر خارج کی۔

جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے صوبائی وزیر خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی درخواست پر سماعت کی، دوران سماعت درخواست گزار کی جانب سے کوئی پیش نہ ہوا۔

عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست عدم پیروی پر خارج کر دی۔