?????? ?????????? ?? ???? ???? ???????? ?? ?????? ?????

پہلگام حملہ،بھارت کے فالس فلیگ آپریشنز کا شرمناک تسلسل

سرینگر (امت نیوز)پہلگام حملے کے بعد پاکستان کے خلاف بھارتی پروپیگنڈے کے تناظر میں دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان پر من گھڑت الزام تراشی بھارت کی پرانی روایت ہے،جو ہائبرڈ وار سکرپٹ کا حصہ ہے۔

مبصرین کے مطابق پاکستان کو بدنام کرنا ، عوام کی توجہ ہٹا کر انتخابات چوری کرنا بھارت کا پرانا حربہ ہے۔پہلگام کی طرح بھارت کے فالس فلیگ آپریشنز کی شرمناک داستان طویل ہے۔2007 میں سمجھوتہ ایکسپریس سانحے میں 68 افراد کی ہلاکت کا الزام پاکستان پر عائد کیا گیا۔بعدازاں سمجھوتہ ایکسپریس کی تحقیقات میں میجر رمیش سمیت ہندو انتہاپسندوں کا کردار سامنے آیا۔ اسی طرح 2008 میں ممبئی حملےپاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کرنے کے لیے استعمال کیے گئے جبکہ 2013 میں سابق سی بی آئی افسر ستیش ورما نے انکشاف کیا کہ ممبئی حملے بھارتی حکومت نے خود کرائےتھے ،سابق سی بی آئی افسر کے ذرائع کے مطابق ممبئی حملوں کا مقصد انسدادِ دہشت گردی کے سخت قوانین منظور کراناتھا،

اسی طرح31پریل 2018 کو کیرالہ میں سیاحوں پر حملہ کرایا گیا ،اس حوالے سےتحقیقات میں سامنے آیا کہ حملے مدھیہ پردیش اور راجستھان کے انتخابات سے قبل سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے کیے گئے تھے۔
2019 میں پلوامہ کے حملے میں 40 بھارتی فوجی ہلاک ہوئے۔پلوامہ حملے کا الزام بھی مودی سرکار نے بغیر ثبوت فوراً پاکستان پر لگادیا۔
بعد ازاں سابق گورنر نے پلوامہ حملے سازش کا پردہ چاک کرکے مودی سرکار کو بے نقاب کیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ اسی طرح 2023 میں راجوڑی میں 5 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کا ملبہ بھی پاکستان پر ڈالا گیا ، جبکہ
راجوڑی حملہ دراصل بی جے پی کے اینٹی پاکستان اور مسلمان مخالف بیانیے کو مزید جواز دینے کی سازش تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز
پہلگام میں ہونے والا حملہ بھی فالس فلیگ آپریشن کا تسلسل ہے۔
یہ حملہ عین اس وقت کیا گیا جب امریکی نائب صدر دورہ بھارت پر تھے۔اس حملے کا مقصد بھی پاکستان کو عالمی سطح پر دہشت گردی سے جوڑ کر بدنام کرنا ہے
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں سکیورٹی کیلئے 7 لاکھ بھارتی فوجی تعینات ہے، یہ تناسب ہر 7 شہریوں پر ایک سپاہی کا بنتا ہے ، دفاعی ماہرین نے سوال اٹھایا ہے کہ اتنے سخت سکیورٹی حصارمیں آخر حملے کیسے ہو جاتے ہیں؟ دفاعی ماہرین کے مطابق شواہد ثابت کرتے ہیں کہ یہ حملے بھارت کے خود ساختہ ہیں تاکہ پاکستان مخالف بیانیہ تشکیل دیا جاسکے، تاہم مبصرین کا کہنا ہے کہ بھارت کے ایک ہی طرز پر فالس فلیگ آپریشنز مکمل طور پر بے نقاب ہوچکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔