خیرپور پل کے قریب وین کھائی میں گرگئی، 3 افراد جاں بحق، 12 زخمی

حادثے میں 12 افراد زخمی بھی ہوئے۔ببرلو دھرنے کے شرکاء کی وین واپسی پر حادثے کا شکار ہوئی۔

April 24, 2025 · قومی

خیرپور پل کے قریب وین کھائی میں جاگری، حادثے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حادثے میں 12 افراد زخمی بھی ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ببرلو دھرنے کے شرکاء کی وین واپسی پر حادثے کا شکار ہوئی۔