سمندر میں ماہی گیروں میں تصادم، کشتیاں ٹکرانے سے 2 لاپتہ

پولیس کے مطابق ماہی گیر سمندر میں مچھلی کا شکار کرنے گئے تھے،10 ماہی گیروں کو بچا لیا گیا ہے۔

April 24, 2025 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی کے بیچ سمندر میں ماہی گیروں کے دو گروپوں کے درمیان جھگڑے کے نتیجے میں کشتیاں آپس میں ٹکرائیں گئیں جس میں دو ماہی گیر لاپتہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے بیچ سمندر میں ماہی گیروں میں جھگڑا ہوا ہوگیا جس کے نتیجے میں دو کشتیاں آپس میں ٹکرا گئیں تصادم کے دوران لٹھ بستی سےتعلق رکھنے والے2 ماہی گیر لاپتہ ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ماہی گیر سمندر میں مچھلی کا شکار کرنے گئے تھے،10 ماہی گیروں کو بچا لیا گیا ہے۔