مولانا فضل الرحمٰن کا 9 مئی کو یوم دفاع وطن منانے کا اعلان

علما اور خطبا کرام ہندوستان کی جارحیت کیخلاف مذمتی قراردادیں منظور کروائیں۔

May 8, 2025 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے 9 مئی کو یوم دفاع وطن منانے کا اعلان کر دیا۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ علما اور خطبا کرام ہندوستان کی جارحیت کیخلاف مذمتی قراردادیں منظور کروائیں۔ سربراہ جمعیت علمائے اسلام نے کہا کہ پوری قوم ہندوستان کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی مانند ہے۔