فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

پاک فوج نے بھارت کے اسرائیلی ساختہ 77 ڈرونز مارگرائے

راولپنڈی: پاک فوج نے اب تک بھارت کے اسرائیلی ساختہ 77 ڈرونز گرا دیے۔

سیکیورٹی ذرائع کاکہنا ہے کہ اب تک افواج پاکستان نے بھارت کے کل 77 ڈرونز کو تباہ کر دیا ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ 8 مئی کی شام تک 29 بھارتی ڈرونز کو مار گرایا گیا جبکہ کل رات سے آج دن تک مزید 48 ڈرونز تباہ کر دیےگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے چھوڑے گئے 4 جدید اسرائیلی ہیروپ ڈرونز کو اوکاڑہ کینٹ کے علاقے میں آبادی سے کچھ فاصلے پر فصلوں میں گرایا گیا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی جانب سے ایک ڈرون کو وہاڑی، ایک کو پاکپتن میں تباہ کیا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 8 مئی کی شام تک 29 بھارتی ڈرونز کو مار گرایا گیا جبکہ کل رات سے آج دن تک مزید 48 ڈرونز تباہ کر دیے گئے ہیں جس کے بعد گرائے گئے مجموعی ڈرونز کی تعداد 77 ہوگئی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق تمام ڈرونز مسلسل ریڈارپر مانیٹر کیے جا رہے تھے، جب بھی کوئی ڈرون آتا ہے تو وہ مسلسل ریڈار پر دیکھاجا رہا ہوتا ہے، ہمارے ایئر ڈیفنس سسٹم میں اتنی صلاحیت ہے کہ وہ چھوٹے ڈرون کو بھی ٹریک کر لیتا ہے، شہری علاقوں اور کمرشل فلائٹس کی موجودگی میں ڈرون مارگرانے کا ایک آپریشنل طریقہ کار ہے۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کا دفاعی نظام اور ایئر ڈیفنس سسٹم دشمن کے حملوں کو مسلسل ناکام بنا رہا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت نے گزشتہ روز بھی پاکستان میں اسرائیلی ڈرونز سے دراندازی کی کوشش کی تھی، تاہم پاک فوج نے سوئفٹ اور ہارڈ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے 29 ہیروپ ڈرونز مار گرائے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔