فوٹو سیکیورٹی ذرائع
فوٹو سیکیورٹی ذرائع

پاک فوج کا دندان شکن جواب، متعدد بھارتی چیک پوسٹیں تباہ، دشمن نے پھر سفید جھنڈا لہرا دیا

اسلام آباد: پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کا دندان شکن جواب دیتے ہوئے بھارت کی متعدد چیک پوسٹیں تباہ کر دیں ،بلااشتعال فائرنگ سے 5 شہری شہید جبکہ 7 زخمی ہوگئےجبکہ دشمن ایک بار پھر بھاگنے پر مجبور ہوگیا، بھارتی فوجیوں نے ایل او سی پر پھر سفید جھنڈا لہرا دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بزدل بھارتی فوج لائن آف کنٹرول پر شکست کھانے کے بعد شہری آبادی کو نشانہ بنانے لگی۔ بوکھلاہٹ کا شکار بھارتی فوج نے ہجیرہ، فارورڈ کہوٹہ اور کھوئی رٹہ میں سول آبادی کو نشانہ بنایا۔

بھارتی فوج شہری آبادی پر بھاری ہتھیاروں کا استعمال کر رہی ہے جبکہ پاک فوج دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے میں مصروف ہیں، جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کی توپیں خاموش ہوگئیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کیلر سیکٹر میں ڈوبہ مور پوسٹ، بٹالین ہیڈ کوارٹر سوجی اور پیر کانتھی سیکٹر میں جبار اینڈ ترکھیاں کمپلیکس مکمل تباہ کر دیا گیا جبکہ ان پوسٹوں کی تباہی سے بھارتی فوج کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔

سیکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ اس سے قبل بھی پاکستان کی موثر جوابی کارروائیوں سے کئی بھارتی چیک پوسٹ تباہ ہوچکی ہیں۔

علاوہ ازیں ایل او سی کے قریبی علاقوں میں بھارت کیجانب سے کی گئی شیلنگ میں 4 افراد زخمی ہوئے ہیں، پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے جھنڈا زیارت پوسٹ تباہ کردی۔

راولاکوٹ میں ہجیرہ میں بھارتی شیلنگ کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہو گئے جبکہ پلیارنی کالونی میں بھی بھارتی فوج کی گولہ باری سے ایک شخص زخمی ہوا۔

حاجی پیر سیکٹر میں پاکستان نے بھارتی فوج کےخلاف مؤثر جوابی کارروائی کی، پاک فوج نے بھارتی فوج کی جھنڈا زیارت پوسٹ کو تباہ کردیا، جھنڈا زیارت پوسٹ کی تباہی سے دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

بعدازاں لائن آف کنٹرول پر پاکستان نے بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارت کی 3 مزید پوسٹیں تباہ کر دیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کیلر سیکٹر میں دشمن کی مہیری پوسٹ خالصہ ٹاپ جبکہ رکھ چکری سیکٹر میں دنا ٹاپ اور ماؤنڈ پوسٹ کو پاک فوج نے تباہ کر دیا، پاک فوج کے تازہ ترین حملوں میں دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔

پانڈو سیکٹر میں بھی پاکستان نے بھارتی فوج کیخلاف مؤثرجوابی کارروائی کی، پاک فوج نے بلااشتعال فائرنگ کرنے پر بھارتی فوج کا ہیڈکوارٹر تباہ کردیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق باغسر میں پاک فوج نے بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا، کواڈ کاپٹر کو صبح 3:15 پر نشانہ بنایا گیا تھا۔

ڈرپوک بھارتی فوج نے پھرسفید جھنڈا لہرا دیا

بعدازاں جمعہ کے روز دوپہر کے وقت پاک فوج کے منہ توڑ جواب نے ایک بار پھر بھارتی فوج کو بھاگنے پر مجبور کر دیا، لائن آف کنٹرول پر دھرمسال 2 پوسٹ بالمقابل بٹل سیکٹر میں بھارتی فوج نے گھٹنے ٹیک دیئے اور ایک بار پھر سفید جھنڈا لہرا دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب پر بھارتی فوج نے سفید جھنڈا لہرایا، بھارتی فوج کا سفید جھنڈا لہرانے کا مطلب شکست کو تسلیم کرنا ہے، بھارتی فوج کی بزدلانہ کارروائیوں کا پاک فوج موثر اور بھرپور جواب دے رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔