فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارتی جارحیت، آزاد کشمیرمیں17افراد شہید ،51 زخمی

مظفر آباد: آزاد کشمیر میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق سات مئی سے لے کر نو مئی تک کنٹرول لائن پر کشیدگی سے خطے میں شہادتوں کی تعداد 17 ہوچکی ہے، جس میں پانچ خواتین اور ایک بچہ شامل ہے۔ جبکہ 51 زخمی ہوئے جس میں 26 مرد، 17 خواتین اور آٹھ بچے شامل ہیں۔

ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کشمیر کے مطابق مجموعی طور پر 139 گھروں کو نقصان پہنچا جس میں بارہ مکمل طور پر تباہ ہوئے جبکہ 127 کو جزوی نقصان پہنچا۔

اتھارٹی کے مطابق سب سے زیادہ ہلاکتیں کوٹلی میں ہوئیں جہاں پر آٹھ شہری شہید ہوچکے ہیں جس میں دو مرد، پانچ خواتین او ایک بچہ شامل ہے۔ مظفر آباد میں شہادتیں تین ہیں۔ حویلی میں دو، باغ میں ایک، پونچھ میں دو، بھمبیر میں ایک شامل ہے۔

حکام کے مطابق گذشتہ رات آٹھ اور نو مئی کو کنٹرول لائن پر بھاری ہتھیاروں سے شدید فائرنگ ہوئی۔ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں چھ لوگ شہید ہوئے ہیں جس میں دو خواتین جبکہ 29 زخمی شامل ہیں۔

کوٹلی کے کنٹرول لائن علاقے کھوئی رٹہ میں ہیومن رائٹس تحصیل کھوئی رٹہ کے نائب صدر حوشحال انجم کا کہنا تھا کہ ساری رات انتہائی شدید فائرنگ ہوتی رہی۔ ’یہ فائرنگ رات کے وقت شروع ہوئی اور صبح کی روشی تک چلتی رہی تھی۔ اس دوران پورے علاقے میں کوئی نہیں سو سکا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔