پاک بھارت جنگ بندی کے باوجود فلائیٹ شیڈول متاثر، 150 پروازیں منسوخ
کراچی کی 45، لاہور کی 38 اور اسلام آباد کی 40 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔
May 11, 2025 · قومی
پاک بھارت جنگ بندی اور فلائٹ شیڈول بہتر ہونے کے باوجود آج ملک بھر کی 150 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق پاکستان بھر سے درجنوں پروازیں غیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں۔
حکام کا بتانا ہے کہ کراچی کی 45، لاہور کی 38 اور اسلام آباد کی 40 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔
اسی طرح ملتان کی 10، پشاور کی 11 اور سیالکوٹ کی 6 منسوخ کردی گئیں جبکہ منسوخ کی گئیں پروازوں میں 138 بین الاقوامی ہیں۔