پاک فوج کی عظیم فتح کا عالمی اعتراف
۔پاک فضائیہ نے جے-10سی طیاروں اور PL-15 میزائلوں کی مدد سے بھارتی فضائیہ کو بھاری نقصان پہنچایا۔
پاکستان کی فضائی طاقت بھارت کے لیے چیلنج ہے ، فائل فوٹو
اسلام آباد : عالمی سطح پر پاک فوج نے بھارت پر اپنی برتری ثابت کر دی۔
بین الاقوامی جریدے “دی نیشنل انٹرسٹ” نے بھی پاک فوج کی برتری کو تسلیم کر لیا ہے، جو اس تاریخی کامیابی کا عالمی اعتراف ہے۔
دی نیشنل انٹرسٹ کے مطابق پانچ بھارتی جنگی طیاروں کو مار گرانا پاکستان کی زبردست کامیابی ہے۔پاک فضائیہ نے جے-10سی طیاروں اور PL-15 میزائلوں کی مدد سے بھارتی فضائیہ کو بھاری نقصان پہنچایا ۔
دی نیشنل انٹرسٹ کے مطابق رافیل جیسے جدید بھارتی جنگی طیارے تباہ ہونا بھارت کے لیے ناقابلِ تلافی دھچکا ہے۔
دفاعی ماہرین کے مطابق پاکستان کی دفاعی طاقت اور عسکری حکمت عملی نے بھارت کے غرور کو خاک میں ملا دیا، دشمن کو سبق سکھانا پاک فوج خوب جانتی ہے، اور حالیہ فتح اس کی روشن مثال ہے۔