فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارت کی جانب سے جھوٹے الزامات کا سلسلہ جاری

اسلام آباد: بھارت کی جانب سے جھوٹے الزامات کا سلسلہ رکا نہیں، ڈرونز کی خلاف ورزی کا الزام لگا دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا لائن آف کنٹرول پر پاکستان کی جانب سے ڈرونز کی خلاف ورزی کی من گھڑت اور جھوٹی خبریں چلا رہا ہے، پاکستان کے کسی بھی ڈرون نے سرحد یا لائن آف کنٹرول پار نہیں کی۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ بھارتی میڈیا کی خبریں ہمیشہ کی طرح جھوٹ کا پلندہ ہیں،پاکستان سیز فائر کی مکمل پاس داری کر رہا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کاکہنا ہے کہ حقیقت میں بھارتی ڈرونز لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔