مودی کاخطاب ہارے ہوئے شخص کا نوحہ تھا، عرفان صدیقی

ذلت کے داغ تقریروں سے نہیں دھلتے ،آپریشن سندور "بھارت ماتا" کی مانگ میں راکھ بھر گیا۔

               
May 12, 2025 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ ذلت کے داغ تقریروں سے نہیں دھلتے۔

بھارتی وزیراعظم کی تقریر پر ردعمل میں سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ مودی کی تقریر شرمناک شکست کا اعتراف اور ہارے ہوئے شخص کا نوحہ تھا۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے مزید کہا کہ آپریشن سندور “بھارت ماتا” کی مانگ میں راکھ بھر گیا، مودی کا ایک ایک لفظ کہہ رہا تھا “میں ہوں اپنی شکست کی آواز”۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی افواج کے طمانچے کھانے اور دنیا بھر میں رسوا ہونے کے بعد چپ رہنا بہتر آپشن ہوتا۔