کراچی : کراچی دفاع وطن کونسل کے زیراہتمام باغ جناح میں "بنیان مرصوص” کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں مذہبی، سیاسی رہنماؤں، اور جید علمائے کرام نے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی حالیہ کامیابیوں پر زور دیا اور افواج پاکستان کی بہادری کو سراہا کانفرنس میں ہزاروں شہریوں نے شرکت کی اور پاکستان کے پرچم تھام کر افواج پاکستان کی زبردست کامیابی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
اس موقع پرمعروف عالم دین مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ پاکستان کو 5 گنا بڑی فوج پر فتح مبین ملی ہے، ہم اللّٰہ کے شکر گزار ہیں کہ اس نے ہماری لاج رکھی۔
” بنیان مرصوص کانفرنس” سے خطاب میں مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ آج ہماری افواج نے ہمیں ایک بار پھر خوشی کا دن دکھایا ہے، پاکستان کا ہر فرد خوشی کے جذبات سے لبریز ہے۔
انہوں نےکہا کہ فتح عظیم پر شکر ادا کرنے کے لیے مزار قائد کے پہلو میں جمع ہیں، مسلمانوں کی فتح و نصرت کی خبر کے لیے کان بے تاب رہتے تھے۔
مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ پاکستان کی افواج نے ساری دنیا میں اپنی برتری کا سکہ جمایا، پاکستانی قوم ناقابل شکست ہے، 5 گنا بڑی فوج پر فتح مبین ملی ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ 1965ء میں بزدل دشمن کو شکست دی تھی اور آج بھی ہم سرخرو ہوئے، ہم اللہ کے شکر گزار ہیں کہ اس نے ہماری لاج رکھی۔
مفتی تقی عثمانی نے یہ بھی کہا کہ پاکستان نے دشمن کے شہریوں پر نہیں فوجی تنصیبات پر حملہ کیا، آج تجدید عہد کا دن ہے، اس ملک کو اسلام کے تابع بنائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عزم کرتے ہیں کہ ملک کی خدمت کےلیے جان و مال کی قربانی دیں گے، اس ملک کو کرپشن اور رشوت سے پاک کریں گے، فروعی اختلافات کو خیر باد کہہ کر افواج پاکستان کی پشت پر کھڑے رہیں گے۔
بنیان مرصوص کانفرنس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے صدر مرکزی مسلم لیگ سندھ فیصل ندیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سیاسی طور پر ہم تقسیم ہو چکے تھے، مگر بھارت کی جارحیت نے ہمیں یکجا کر دیا۔ میں مودی کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جس کی وجہ سے ہم سب ایک جھنڈے تلے اکٹھے ہوئے ہیں۔ افواج پاکستان نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا، اور ہم ان کی عظیم کامیابی پر فخر محسوس کرتے ہیں۔”
مودی کی وجہ سے پورا خطہ مسائل میں مبتلا ہے، مفتی منیب الرحمٰن
معروف دینی اسکالر اور سابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن نے کانفرنس کے شرکا سے خطاب میں کہا کہ ہم بھارت کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ انڈیا کے خلاف 25 کروڑ عوام متحد اور پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں کانفرنس کے شرکاء سے خطاب میں معروف عالم دین مفتی طارق مسعود، نے کہا پاکستان کی عظیم فتح پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ جب دشمن نے وار کیا تو ہم سب ایک ہو گئے۔ افواج پاکستان نے ہماری عزت اور سر بلندی کو عالمی سطح پر اجاگر کیا۔
حافظ محمد انور، رہنما ملی یکجہتی کونسل سندھ نے کہا کہ اللہ کی مدد سے پاکستان نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا۔ بھارت جو خطے میں چوہدراہٹ کا خواب دیکھ رہا تھا، وہ اب رسوا ہو چکا ہے، کانفرنس سے جنرل سیکرٹری اہلسنت والجماعت کراچی تاج محمد حنفی، نے کہا کہ پاکستانی افواج نے بزدل دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔ بھارت نے ہمیشہ دہشت گردی کا الزام پاکستان پر لگایا، اور رات کی تاریکی میں حملہ کیا، شرکاء سے خطاب میں صوبائی رہنما جمعیت علمائے اسلام مفتی غیاث الدین،نے کہا کہ افواج پاکستان کی کامیابی پر ہم سب اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔ یہ وہ لمحہ ہے جس پر مسلمان خوش ہیں، اور ہم سب کی دعائیں افواج پاکستان کے ساتھ ہیں۔
ناظم اعلی جماعت غربا اہلحدیث مفتی انس مدنی نے کہا کہ اللہ نے پاکستان کو عزت دی، جس کا بھارت کبھی تصور بھی نہیں کر سکتا تھا۔ افواج پاکستان کی صلاحیتوں پر ہمیں مکمل اعتماد ہے، اور پاکستان نے کبھی بھی شہریوں پر حملہ نہیں کیا، مفتی محمد، شیخ الحدیث جامعۃ الرشید نے کہا اللہ نے پاکستان کو دنیا بھر میں نمایاں کر دیا ہے، اور پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔ اتحاد کا یہ مظاہرہ خوش آئند ہے، اور ہم امید کرتے ہیں کہ پاکستان مزید کامیابیاں حاصل کرے گا۔
رہنما تنظیم اہلسنت مفتی رفیع الرحمن نے کہا کہ مودی کی حکومت نے پاکستان کے بارے میں غلط اندازے لگائے، مگر پاکستان نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو خوشی دی اور اپنی طاقت کا لوہا منوایا ، رہنما جمعیت علمائے اسلام س مفتی حماد اللہ مدنی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو فتح نصیب فرمائی، اور ہم سب افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
رہنما اہلسنت والجماعت شکیل الرحمن نے کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر قائم ہوا ہے، اور یہ ملک ہمیشہ قائم رہے گا۔ دشمن کو واضح پیغام ہے کہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہ دیکھے، مدیر جامعہ الدراسات الاسلامیہ مفتی یوسف کشمیری نے کہا کہ اللہ نے پاکستان کو عظیم فتح دی ہےمودی نے تکبر میں آکر پاکستان پر حملہ کیا دہشت گردی کے مرتکب بھارت کو پاکستان نے بھرپور جواب دیا پاکستان کلمہ کی بنیاد پر قائم ہے اور قائم رہے گا۔
جنرل سیکریٹری اہلسنت والجماعت پاکستانمولانا اورنگزیب فاروقی نے کہا کہ ہم شکر بجا لاتے ہیں کہ اللہ نے ہمیں فتح نصیب کیہم افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ مدیر جامعہ بنوریہ العالمیہ مفتی نعمان نعیم نے کہاکہ ہم افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے جمع ہوئے ہیں۔دنیا نے دیکھ لیا کہ افواج پاکستان نے اپنی اہلیت ثابت کر دی۔ہم سب متحد ہیں اور پاکستان کا دفاع کرتے رہیں گے۔
معروف اسکالر علامہ لیاقت حسین اظہری کشمیر کا مسئلہ ایک مرتبہ پھر زندہ ہوا معروف عالم دین مولانا منظور احمد مینگل نے کہ کہ پاکستان کی فتح پر پوری دنیا کے مسلمان خوشی منا رہے ہیں اللہ نے افواج پاکستان کی ساکھ کو برقرار رکھامدارس کے طلبا اور علما نے ہمیشہ افواج اور پاکستان کا ساتھ دیا، عالم دین مظفر حسین شاہ نے کہا کہ اللہ نے پانچ گنا بڑے دشمن پر پاکستان کو فتح عطا فرمائی پاک فضائیہ نے اہل اسلام کے سر کو فخر سے بلند کیا۔
کانفرنس میں شریک تمام رہنماؤں نے پاکستان کی افواج کو خراج تحسین پیش کیا اور قومی یکجہتی کی اہمیت پر زور دیا۔ شرکا کا جوش و جذبہ اس بات کا غماز تھا کہ پاکستانی قوم اپنے دفاع اور ترقی کے لیے ہر لمحہ تیار ہے۔