فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

لاہور ایئرپورٹ کے قریب ڈرون کو تحویل میں لے لیا گیا، تحقیقات شروع

لاہور میں علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے قریب ایک ڈرون کو تحویل میں لے لیا گیا جبکہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق لاہور ایئر پورٹ کے قریب ایک ڈرون گرگیا، ڈرون کی اطلاع پر سیکیورٹی حکام موقع پر پہنچ گئے۔

سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ ڈرون  سے کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا، معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ سرویلنس ڈرون تھا جسے سیکیورٹی اداروں نے تحویل میں لے لیا۔