اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔
موقر قومی اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ریفائنریوں، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرز کے نقصانات پورے کرنے کیلئے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 4.12 روپے اضافے کی منظوری دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ اضافہ سولہ مئی سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے متوقع ریلیف میں ایڈجسٹ کیا جائے گا، ذرائع کے مطابق آج حکومت نوٹیفکیشن جاری کر سکتی ہے۔
گزشتہ روز اقتصادی رابطہ کمیٹی نے اجلاس میں اصولی فیصلہ کیا کہ 16 مئی سے متوقع پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی میں سے 4.12 روپے فی لیٹر کی جزوی رعایت ریفائنریوں، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرز کو منتقل کی جائے گی۔