اسلام آباد: آپریشن بنیان مرصوص کے تحت پاک فوج کی جانب سے فتح 1 اور 2 میزائل سسٹم سے پٹھان کوٹ کو ہدف بنانے کی بھی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔
پاکستان کی جانب سے 10 مئی کو باقی ہتھیاروں کے علاوہ فتح ون اور ٹو سے پٹھان کوٹ ایئر بیس پر کامیاب میزائل حملے کیے گئے۔
پاک فوج کے فتح 1 اور 2 میزائل سسٹم نے بھارت کی اہم تنصیبات کو راکھ کا ڈھیر بنا دیا، دونوں میزائل سسٹم نے کامیابی سے دشمن کی اہم تنصیبات کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا۔
پاکستان نے مہارت کے ساتھ دونوں میزائل سسٹم کو استعمال کر کے بھارتی ملٹری تنصیبات کو بھاری نقصانات پہنچائے۔
واضح رہے کہ 10 مئی کا دن بھارتی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، پاک فوج نے دشمن پر حملے کرکے اس کو جنگ بندی پر مجبور کیا۔