علیمہ اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

علیمہ خان عدالت میں پیش نہیں ہوئیں، وکلاء نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی۔

May 17, 2025 · قومی

لاہور ، انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی۔

پانچ اکتوبر ، جلاؤ گھیراؤ کے دو مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں علیمہ خانم اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانتوں کیلئے درخواستوں پر سماعت جج ارشد جاوید نے کی۔

علیمہ خان عدالت میں پیش نہیں ہوئیں، وکلاء نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی۔

عدالت نے 30 مئی تک عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی۔