موجودہ صورتحال کے پیش نظر فی الحال پاکستان کے کسی ساحلی علاقے کو کوئی خطرہ نہیں، فائل فوٹو
موجودہ صورتحال کے پیش نظر فی الحال پاکستان کے کسی ساحلی علاقے کو کوئی خطرہ نہیں، فائل فوٹو

بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ تشکیل پاگیا

کراچی: بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ تشکیل پاگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سسٹم کراچی سے تقریباً 1075 کلو میٹر جنوب مشرق میں موجود ہے اور یہ سسٹم 36 گھنٹوں کے دوران مزید شدت اختیار کرکے ڈپریشن بن سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ابتدائی طور پر یہ سسٹم شمال کی جانب حرکت کرے گا، فی الحال پاکستان کے کسی ساحلی علاقے کو سسٹم سے کوئی خطرہ نہیں۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ محکمہ موسمیات کا سائیکلون وارننگ سینٹر اس کی نگرانی کر رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔