تھرپارکر، گرمی کی شدت سے 8 دنوں میں مور112 ہلاک

مور پانی کی کمی اور گرمی کی شدت سے بیمار پڑجاتے ہیں،ڈپٹی ڈائریکٹر پولٹری

May 27, 2025 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

مٹھی: تھرپارکر میں گرمی کی شدت سے مزید 12 مور ہلاک ہوگئے۔

علاقہ مکینوں کے مطابق ان دنوں تھرپارکر میں شدید گرمی پڑ رہی ہے جس کے باعث مور ہلاک ہورہے ہیں۔علاقہ مکینوں نے بتایا کہ مور نگرپارکر کے دیہات اجروئی، مگھن ساند، نیباڑو اور بھراو میں ہلاک ہوئے جبکہ گرمی کی شدت سے 8 دنوں میں ہلاک موروں کی تعداد 112 ہوگئی ہے۔

اس حوالے سے ڈپٹی ڈائریکٹر پولٹری نے بتایا کہ تحصیل مٹھی کے 4 دیہات میں ٹیم نے وزٹ کیا ہے، علاقہ مکینوں کو موروں کو پانی میں پائوڈر نما ادویات دینے کا کہا گیا ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر پولٹری نے کہا کہ مور پانی کی کمی اور گرمی کی شدت سے بیمار پڑجاتے ہیں جبکہ ہماری ٹیم محکمہ وائلڈ لائف کی ہدایات کے مطابق فیلڈ میں کام کرتی ہے۔