ڈی آئی خان، نجی کمپنی کے 11ملازمین اغوا

ملزمان کا تعاقب کرکے6 ملازمین کو بازیاب کرا لیا گیا ہے دیگر 5 مغویوں سمیت ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

June 5, 2025 · اہم خبریں, قومی

ڈی آئی خان میں دوماندہ پل کےقریب سے نجی کمپنی کے 11ملازمین کو اغوا کرلیا گیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق 3 گاڑیوں میں نجی کمپنی کے ملازمین اسلام آباد سے کوئٹہ جارہے تھے۔

ملزمان کا تعاقب کرکے6 ملازمین کو بازیاب کرا لیا گیا ہے دیگر 5 مغویوں سمیت ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

دوسری جانب گھوٹکی کے علاقے رونتی میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر ٹارگیٹیڈ کارروائی کرکے دو مغوی بھائیوں کو بازیاب کرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

بازیاب کرائے گئے دونوں بھائیوں کو پچیس روز قبل سرحد کے علاقے میں مچھلی فارم سے اغوا کیا گیا تھا ۔